امریکی صدارتی انتخابات، بھارت میں کملا ہیرس کے آبائی گاؤں میں فتح کیلئے خصوصی دعائیں

kamla

نئی دہلی: امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے بھارت میں آباؤ اجداد کے گاؤں میں کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے دادا پی وی گوپالن بھارتی گاوں تھلاسندرا پورم میں 100 سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ جہاں اب ایک مندر ہے اور اس کے قریب ایک چھوٹا سا اسٹور جسے جی مانی کندن نامی ایک دیہاتی چلاتے ہیں۔

دیہاتی کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کی کامیابی کے لیے مندر میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا۔ اور اگر وہ کامیاب ہوگئیں تو گاؤں میں جشن منایا جائے گا۔

ادھر مندر میں ایک پتھر پر کملا ہیرس کا نام کنندہ کیا گیا ہے۔ جس میں کملا کے والد کا بھی ذکر ہے اور ساتھ ہی مندر کے بیرونی احاطے میں ایک بڑا بینر آویزاں ہے۔ جس پر زمین کی بیٹی درج ہے۔ اور اس میں کملاہیرس کی کامیاب کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن،پاکستانی وقت کے مطابق مختلف ریاستوں میں پولنگ کے اوقات کار جاری

گوپالن اور اس کے خاندان نے چند سو میل دور ساحلی شہر چنئی تمل ناڈو کے دارالحکومت کی طرف ہجرت کی۔ جہاں انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ تک اعلی سرکاری اہلکار کے طور پر کام کیا۔ اس گاوں کو 4 سال قبل اس وقت عالمی توجہ حاصل ہوئی۔ جب یہاں کے مکینوں نے کملا ہیرس کے امریکی نائب صدر کے طور منتخب ہونے پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور کھانا تقسیم کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں