مجھے وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا ، ٹرمپ

ٹرمپ

فائل فوٹو


واشنگٹن سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات ہارنے کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

پینسلوینیا کے شہر لٹز میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور شکست قبول نہیں کی تھی۔

سابق صدرکا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ہماری سرحد اس وقت سب سے زیادہ محفوظ تھی جب وہ اقتدار سے الگ ہو رہے تھے، ہم نے بہت اچھا کام کیا تھا، ہمارے پاس بہت کچھ تھا لیکن آج ہر پولنگ بوتھ  پر سیکڑوں وکیل کھڑے ہیں۔

انتخابی مہم کا آج آخری روز ، ٹرمپ اور ہیرس کامیابی کیلئے سر توڑ کوششوں میں مصروف

امریکا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے مقابلے میں اپنی شکست اور انتخابات کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا تھا اور ان انتخابات سے متعلق سازشی نظریات کو فروغ دیا تھا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹر میگی ہیبرمین کی 2022 میں شائع ہونے والی کتاب میں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین سے کہا تھا کہ وہ وائٹ ہائوس نہیں چھوڑیں گے اور وائٹ ہاس میں رہ کر آنے والے صدر جو بائیڈن کو ذمہ داریاں سنبھالنے نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ   ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ برقرار ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں