قومی اسمبلی کا اجلاس آج(پیر) 4 بجے ہوگا جس کیلئے 7نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایجنڈے میں شامل ہے،عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کا129واں نمبر ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پنجاب ایئر کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے کے طیارے گراؤنڈہونے کے معاملہ پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے،صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔