نئی دہلی: ایک پاؤ آلو چوری ہونے پر رات 4 بجے پولیس بلالی

Potato

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں نشے میں دھت شخص نے ایک پاؤ آلو چوری ہونے پر پولیس بلا لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوپی کے شہر ہردوئی میں نشے میں دھت شہری نے ایک پاؤ آلو چوری ہونے پر رات گئے پولیس کو کال کر کے بلالیا۔

پولیس اہلکار رات گئے جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو شہری نے بتایا کہ اس کے ایک پاؤ آلو چوری ہوگئے ہیں انہیں تلاش کیا جائے۔

بھارتی پولیس نے شہری کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ جو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں نشے میں دھت شخص پولیس سے آلو چوری ہونے کی شکایت کر رہا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ آلو چھیلنے کے بعد انہیں پکانے کی غرض سے اپنی جگہ پر چھوڑ گیا تھا۔ اور جب وہ اس جگہ پر واپس آیا تو وہاں آلو موجود نہیں تھے۔ جس کے بعد اس نے نمبر ڈائل کر کے پولیس کی مدد لی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین ، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 211 ہو گئی ، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے مزید 5 ہزار فوجی تعینات

پولیس کے پوچھنے پر اس شخص نے اعتراف کیا کہ وہ نشے میں ہے اور اس کا نام وجے ورما ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار نے نشے میں دھت شہری کی شکایت کو بڑے تحمل سے سنا اور پھر ہنس پڑا۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مجھے رات 4 بجے جگایا گیا ہے مجھے اب آلو چوری کی تحقیقات کرنی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں