تیسرے ٹیسٹ میں بھی فتح ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کر دیا

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کو شکست ، پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت کو 1999ء کے بعد ہوم سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کو تاریخ میں پہلی بار 0-3 کی شکست ہوئی ہے۔

بھارتی بیٹر روہت شرما اور کوہلی سیریز میں بری طرح ناکام رہے ، روہت شرما نے 6 اننگز میں 91 رنز جبکہ ویرات کوہلی نے 93 رن بنائے۔

 


متعلقہ خبریں