عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائینگے ، پاکستان میں ہی رہیں گے ، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے ، پاکستان میں ہی رہیں گے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں۔

عمران خان ہمارے لیڈر ، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان رہائی کی حکمت عملی بنائیں ، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے، ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، جعلی حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں