امریکی انتخابات میں 2 روز باقی ، ٹرمپ کو 5 ، کاملا ہیرس کو 2 ریاستوں میں برتری

امریکی صدارتی انتخابات

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں ، ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مخالف ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس پر کئی ریاستوں میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی فیصلہ کن ریاستوں میں انتخابی مہم جاری ہے ، قبل از ووٹنگ میں اب تک 7 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں ، امریکا

سات ریاستوں میں سے پانچ میں ٹرمپ اور دو میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے ایریزونا، جارجیا، نیواڈا، شمالی کیرولائنا اور پنسلوانیا میں ٹرمپ کو سبقت حاصل ہے، مشی گن اور وسکونسن میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس آگے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں امیدواروں میں ایک دو پوائنٹس کا فرق ہی ریکارڈ کیا گیا ہے ، نیواڈا اور پنسیلوینیا جیسی اہم ریاستوں میں دونوں امیدواروں کی جیت کا امکان برابر ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں