شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیدیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شان مسعود نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی یہ نہیں کہہ سکتا کہ بابراعظم کا مستقبل خطرے میں ہے۔

ہانگ کانگ سپر سکس ٹورنامنٹ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ان کے طویل فارمیٹ میں عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف مختصر وقفے کے بعد ہم بابراعظم کو ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر واپس دیکھیں گے۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ کسی بھی کرکٹر پر ایسا وقت آسکتا ہے اور اس سے نکلنے کی ایک وقفہ ضروری ہے، بابر ہمیشہ پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک رہیں گے۔


متعلقہ خبریں