چیئرمین پی سی بی کے خلاف  درخواست کی سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ وکیل پر برہم

وزیر داخلہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وکیل کو جھاڑ پلا دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری احمد نواز خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں محسن نقوی کو فریق ہی نہ بنانے پر چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔

ہیڈ آف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک مستعفی

چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین میں کہاں لکھا ہوا ہے، اپنی درخواست پڑھیں آپ نے لکھا فریق نمبر 6 وہ تو وزارت داخلہ ہے، کیا ایسے درخواست دائرہوتی ہے؟

وکیل نے کہا کہ رجسٹرارآفس نے انفرادی طور پر کسی کو فریق بنانے پراعتراض کیا تھا، عدالت کچھ وقت دے میں درخواست میں ترمیم کر دوں گا،جس پر عدالت نے وکیل کوایک ہفتے کا وقت دے دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں