مستونگ میں اسکول کے قریب دھماکا ، 9 افراد جاں بحق ، 35 زخمی

blast

مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہو گئے ۔

دھماکے میں پولیس کی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصال پہنچا ، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، 2 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تاہم اسکول کی وین بھی زد میں آ گئی ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp