پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی شکایت ہوئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ اور جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ کبھی بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ چیلنج کردیا
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں۔ اور بہت جلد پورے پاکستان کو بند کر کے جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ اس حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کو واپس لیں گے۔ جبکہ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے غداری کرنے والوں کے لیے ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں۔