غزہ پر بمباری سے مزید47 فلسطینی شہید، لبنان میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے

غزہ

اسرائیل نے غزہ کو پانی کی سپلائی بند کردی


 غزہ میں  اسرائیلی حملوں میں مزید 47 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ۔ دوسری جانب سے لبنان میں اسرائیلی کے 4 فوجی مارے گئے۔

بیت لاھیہ میں اسرائیلی  طیاروں  کی بمباری سے  شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

فلسطنی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے محاصرے کے آغاز سے اب تک مرنے والوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اسرائیل نے تین ہفتہ قبل شمالی غزہ کی پٹی پر ایک بڑے فضائی اور زمینی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

غزہ پر بمباری سے 17 فلسطینی شہید ، حماس کے حملے میں اسرائیلی گاڑیاں تباہ ، کئی فوجی ہلاک

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے عسکریت پسندوں کے دوبارہ منظم ہونے کے بعد اس علاقے میں کارروائی کررہا ہے دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی الصبح ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں “حماس کمانڈ سینٹر” پر حملہ کیا۔

دوسری جانب لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار  ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مارے گئے فوجیوں کی شناخت  کمانڈر ربی ابراہم یوزف گولڈ برگ،  ماسٹر سارجنٹ گیلاد ایلمالیچ،    امیت چیت اور میجر الیاف امرام ابیتبول کے ناموں سے ہوئی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حزب اللہ سے جھڑپ میں  14 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت انتہائی  تشویشناک ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں