صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیاں سستی ہو گئیں۔ ادرک کی فی کلو قیمت میں 250 روپے کی کمی ہو گئی۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق ادرک کی فی کلو قیمت ہزار سے کم ہو کر 750 روپے ہو گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 577 روپے کلو، انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
ٹماٹر بھی 10 روپے کلو سستا ہوا ہے، نئی قیمت 100 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، کھیرے اور گاجر کی قیمت میں 20 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 100 روپے کلو ہوگئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو شملہ مرچ 300 سے کم ہو کر 240 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، پیاز 130، آلو 100، لیموں 80 اور کچالو کی فی کلو قیمت 120 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔