ٹیسلا ، اسپیس ایکس کمپنیوں کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ایلون مسک کی دولت میں اضافہ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ایک دن میں 22 فیصد بڑھنے کے باعث ہوا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 24 اکتوبر کو 33 ارب 50 کروڑ ڈالر (92 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا۔
مارک زکربرگ 200 ارب ڈالرز کمانے والے دنیا کے کم عمر ترین شخصیت بن گئے
واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔
وہ اب 270.3 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوز ان سے 61 ارب ڈالر پیچھے ہیں۔