عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

oil

نیویارک: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں دسمبر کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے 68 سینٹ یا 0.92 فیصد بڑھ کر 74.97 ڈالر پر طے ہوئے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نومبر کے سودے 66 سینٹ اضافے کے ساتھ 71.22 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

دو روز قبل برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں تقریبا 2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ جس سے گزشتہ ہفتے کی 7 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کا ازالہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید 2 ہزار روپے مہنگا ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مشرق وسطی میں لڑائی میں کوئی کمی نہیں آئی اور مارکیٹ کو تشویش ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی متوقع جوابی کارروائی سے تیل کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہیں۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2025 میں چین کی تیل کی طلب میں اضافہ کمزور رہنے کی توقع ہے۔ کیونکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت اپنی کاروں کے بیڑے کو برقی بنانے اور سست رفتار سے ترقی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں