ایمرجنگ ایشیا کپ کے پول میچ میں بھارت نے پاکستان شاہینز کو شکست دے دی۔
بھارت نے پاکستان شاہینز کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف دیا تھا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز مقررہ اوورز7وکٹوں پر176رنز بنا سکی۔
مینز ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان
شاہینز کی جانب سے عرفات منہاس نے 41، یاسر خان نے 33 اور قاسم اکرم نے 27 رنز بنائے جبکہ انشول کمبوج نے 3، نشانت اور راسک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
ابھیشیک شرما 35، پرابھ سمران سنگھ 36 اور تلک ورما 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کے سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور میزبان عمان کے ساتھ ہے جبکہ گروپ اے میں بنگلادیش اے سری لنکا اے ہانگ کانگ اور افغانستان اے شامل ہیں۔
پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات سے مقابلہ کریگی۔

