نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے ۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 120 رنز ہی بنا پائی ، اس طرح نیوزی لینڈ نے یہ میچ 8 رنز سے جیت لیا۔
فائنل میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔