وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کےدرمیان ایس سی او اجلاس کےدوران اہم بیٹھک ہوئی۔
دونوں رہنما ظہرانے پر ایک ساتھ ٹیبل پر بیٹھے اور بات چیت کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کواکٹھا بٹھانے کیلئے سٹنگ اریجمنٹ تبدیل کیا۔
پاکستان نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے شاندار اقدامات کیے ،سیکرٹری جنرل ایس سی او
دونوں رہنمائوں کے درمیان کیا گفتگوہوئی فی الحال اسے افشا نہیں کیا جارہا۔دوسری جانب بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئے۔
جے شنکر نے مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔