انگلینڈ کے خلاف کل 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہو گا جبکہ تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنالیا
اس کے علاوہ عامر جمال ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیلیں گے ، قومی ٹیم میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔