اسرائیل میں مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ، ایک یہودی ہلاک، 8 زخمی

Israel

تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی علاقے بئر السبع کی مرکزی بس اسٹیشن پر حملے میں ایک یہودی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے جنوبی علاقے بئر السبع کی مرکزی بس اسٹیشن پر حملے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور شہری مدد کے لیے چیختے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔

حملے میں بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار اور طبی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ امدادی کاموں کے دوران جائے وقوعہ سے 10 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جس کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم وہ حلیے سے عرب نژاد لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی مسجد اور اسکول پر بمباری ، 24 فلسطینی شہید ، بیروت پر بھی بڑا حملہ

پولیس کے مطابق حملے میں زخمیوں کے جسم پر موجود زخموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر پر چاقو کے وار کیے گئے اور چند ایک کو گولی بھی ماری گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد اسرائیل میں انفرادی حملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ جبکہ چند ایک ممالک میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں