سونا سینکڑوں روپے سستا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہو گئی۔
اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 2 لاکھ 74 ہزار400 روپے ہو گئے، دس گرام سونا بھی مزید سستا ہو گیا۔
پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 5 ارب 43 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
943 روپے کمی کے بعد دس تولہ سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 2642 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔