رائٹ سائزنگ :قومی ادارہ برائے بہبود آبادی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے قومی ادارہ برائے بہبود آبادی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ وفاقی حکومت کاحجم کم کرنے کے پیش نظرکیا گیا ہے،عمل درآمد کا ٹاسک وفاقی وزارت صحت کودیا گیا ہے۔

بجلی کی 5 تقسیم کارکمپنیوں کو پرائیویٹ سیکٹرکے حوالے کرنے کا پلان تیار

ذرائع کے مطابق رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مختلف اداروں کی بندش اورنجکاری شامل ہے جبکہ مختلف اداروں اور ڈویژنز کوضم کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی پلان کا حصہ ہے۔

وفاقی حکومت نےپہلے مرحلے میں 5 وفاقی وزارتوں کے مختلف اداروں کو بند کرنے کا پلان بنایا ہے جس کے تحت پہلے ہی متعدد اداروں کو بند کرنے کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

وزارت صنعت وپیداوار کےادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سنٹر اورنیشنل پروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن بند کرنےکی بھی تجویز ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں