عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4.65 فیصد کمی ہو گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس سے توانائی مارکیٹ میں ہلچل پیدا ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 90.66 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4.21 فیصد کمی ہوئی۔ جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل 97.01 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب و رسد، معاشی خدشات اور جغرافیائی صورتحال تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی اہم وجوہات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ریال خریدنے والوں کو مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
دوسری جانب زرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
