بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنا لیے۔
ڈھاکا میں جاری میچ کے پہلے دن 85 اوورز کا کھیل ممکن ہوا، جس کے اختتام پرمشفق الرحیم 48 اور لٹن داس 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شنتو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ مومن الحق 91 رنزبنا کرنمایاں رہے، دیگرکھلاڑیوں میں محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا سکے۔
شاہین آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم قومی باؤلرزمیزبان بیٹرزپرمکمل دباؤ ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے اذان اویس اورعبداللّٰہ فضل نے ٹیسٹ ڈیبیو بھی کیا، جس پر شائقین کرکٹ کی نریں مرکوز رہیں۔
