تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم دباؤ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاتی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا ہمیشہ سفارتی حل کے بجائے فوجی مہم جوئی کو ترجیح دیتا ہے۔ اور کیا یہ دباؤ ڈالنے کا کوئی بھونڈا حربہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ کیا کوئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی نئی دلدل میں پھنسانا چاہتا ہے؟ ایرانی قوم دباؤ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاتی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ سفارتکاری ہمیشہ امریکی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔ ہماری میزائل طاقت میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے۔ اور سی آئی اے کا دعویٰ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا
انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل اور لانچرز پہلے کی نسبت 120 فیصد بڑھ چکے ہیں۔
