تہران: ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے “خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی” کے قیام کا اعلان کر دیا۔ جس کا مقصد گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نیا نظام متعارف کرانا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قائم کردہ اتھارٹی کے تحت جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ جبکہ ایران اس اہم سمندری راستے کے استعمال پر ٹرانزٹ فیس بھی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس لیے ایران کے اس اقدام نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے ایران کی جانب سے سنجیدہ پیشکش سامنے آئے گی، امریکی وزیر خارجہ
ماہرین کے مطابق اگر یہ پالیسی نافذ ہوتی ہے تو عالمی تجارت، خصوصاً تیل کی ترسیل اور توانائی مارکیٹس پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
