کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سانگھڑ میں فیض ایکس ون ڈیپ کنویں سے پیداوار شروع کر دی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کنویں سے گیس اور کنڈنسیٹ کی پیداوار کامیابی سے شروع ہو گئی۔ اور پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اہم معلومات سے متعلق خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
کنویں سے روزانہ 36 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 750 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔ منصوبے کے لیے 4.5 کلومیٹر طویل فیڈر لائن بھی تعمیر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
پی پی ایل کے مطابق تکنیکی واقتصادی جائزے کے بعد منصوبہ تجارتی طور پر قابل عمل قرار دیا گیا ہے۔ اور پائپ لائن انفرااسٹرکچر نہ ہونے کے باعث 2014 میں دریافت کنواں غیرفعال رہا۔
