تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر 82 ہزار کی حد عبور کر لی ہے۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر مزید 9 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے ہو گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید 14 پیسے سستا ، قیمت 277.50 روپے ہو گئی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں197 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 82 ہزار 5 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 81 ہزار 808 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔