جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں 64 روپے کا فرق، انڈوں کی قیمت میں کمی

مرغی کی قیمت

اسلام آباد راولپنڈی میں مرغی کی قیمت میں نمایاں فرق ، اسلام آباد میں زندہ برائلر مرغی راولپنڈی کے مقابلے میں 64 روپے کلو مہنگی ہے۔

راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411 روپے جبکہ اسلام آباد میں 475روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی نئی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 780 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔

پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، فی درجن انڈے 15 روپے سستے ہوئے ہیں جس کے بعد قیمت 306 روپے سے کم ہو کر 291 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں