25 جولائی عمران خان کا یوم حساب ہو گا، حمزہ شہباز


لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان لاہور کو 2013 میں کچھ نہ دے سکے اب 2018 میں بھی کچھ نہیں دیں گے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان  نے  میٹرو تعمیر کرنے کے لیے پشاور کو کھنڈربنا  دیا  اور کوئی وعدہ پورا نہیں کیا،  عوام ایک ارب درخت لگانے کے جھوٹے دعوے کرنے والے کو مسترد  کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہوا لاہورمیں چلتی ہے وہ پورے پاکستان میں چلتی ہے اور 25 جولائی کو لاہورسے شیرکی ہوا چلے گی جو پورے پاکستان میں پھیل جائے گی جبکہ یہ دن عمران خان کا یوم حساب ہو گا کیونکہ  ہم  بلے میں اتنے سوراخ کریں گے کہ یہ بیٹنگ کے قابل ہی نہیں رہے گا۔

انہوں نے آصف علی زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ زرداری نے اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور سندھ کے عوام بنیادی ضروریات کے لیے ترستے رہے۔


متعلقہ خبریں