پاکستان کوسعودی حکومت کیساتھ 650 کلوواٹ سولرپاورپروجیکٹ معاہدے کی حتمی کاپی موصول

سعودی عرب

پاکستان کوسعودی حکومت کے ساتھ 650 کلوواٹ سولرپاورپروجیکٹ معاہدے کی حتمی کاپی موصول ہوگئی ہے۔

حکومتی سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نےرواں سال جون میں مظفرگڑھ میں سولرپروجیکٹس کرنے کی حامی بھری تھی،پاکستان نے سعودی حکام کو گزشتہ ماہ کوٹ ادواور مظفرگڑھ پاورپلانٹس کی فیزیبیلٹی رپورٹ بھجوائی تھی۔

دوتہائی اکثریت ملنے پر آئینی ترمیم لے آئیں گے،بلاول بھٹو

پاکستان کی سفیر نے ریاض میں سعودی وزارت برائے توانائی میں رپورٹ جمع کرائی،پٹرولیم ڈویژن نے معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون کو بھجوادیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے سعودی عرب سے موصول تمام دستاویزات وزارت قانون اورتوانائی سے شئیرکردیے،سیکرٹری قانون، پٹرولیم ڈویژن، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اورایم ڈی پی پی آئی بی پروجیکٹ کا حصہ ہونگے۔

کوہ پیما فداعلی شگری نے نیپال میں واقع چوری مناسلو چوٹی سر کرلی

کابینہ میں جانے سے پہلے اگلے ماہ پروجیکٹ کا حتمی معاہدہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل میٹنگ میں پیش کیا جائے گا،معاہدے سے دس لاکھ کی مقامی آبادی کو سستی سولر بجلی مہیا ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں