اسرائیلی کابینہ کا حزب اللہ کیخلاف جنگ کیلئے نئے مرحلے کی منظوری

Israel

یروشلم: اسرائیلی کابینہ نے حزب اللہ کے خلاف جنگ کے نئے مرحلے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان پر اسرائیل کے زمینی حملے کاخطرہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے 3 علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا کہہ دیا۔

حزب اللہ اسرائیل تنازع کے بعد 10 لاکھ سے زائد لبنانی بے گھر ہوچکے ہیں. اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب آبادی کی نقل وحرکت بھی محدود کر دی۔

لبنانی فوج اسرائیل کے ساتھ سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی.

امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی پوزیشن سے پتہ چلتا ہے کہ زمینی حملہ بہت جلد ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ کرنےکادعویٰ

دوسری جانب بیروت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا اور رات گئے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیل کے حملوں میں مزید 95 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے طویل زمینی جنگ کے لیے تیار ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں