عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر قانونی مشکلات میں گھر گئی ہیں، جہاں ان پر جنوبی کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینچورا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 30 اپریل کوان کے خلاف الکحل اور منشیات کے زیر اثر ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کیا۔
استغاثہ کے مطابق گلوکارہ نے مبینہ طور پرنشے کی حالت میں گاڑی چلائی، جس کے بعد ان کی پیشی 4 مئی کو وینچورا کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں مقررکی گئی ہے۔
کبرٰا خان کو لفظ کی ادائیگی میں مشکل، مزاحیہ ویڈیو وائرل
تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ مقدمہ نسبتاً کم درجے کا ہے، اس لئے ممکن ہے کہ ان کے وکیل عدالت میں نمائندگی کریں اور ذاتی طور پر پیش ہونا ضروری نہ ہو۔
پراسیکیوشن حکام کے مطابق برٹنی اسپیئرز کو “ویٹ ریک لیس” کے تحت اعتراف جرم کا موقع دیا جا سکتا ہے جو ایسے ملزمان کے لئے ایک قانونی رعایت ہوتی ہے جن کا ماضی صاف ہو اورکسی حادثے یا جانی نقصان کا واقعہ پیش نہ آیا ہو۔
اگر عدالت اس رعایت کی منظوری دیتی ہے تو گلوکارہ کو 12 ماہ کی پروبیشن، لازمی ڈی یو آئی کلاسز میں شرکت اور ریاستی جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اس پیش رفت کے بعد مداحوں اور قانونی حلقوں کی نظریں آئندہ سماعت پر مرکوز ہیں۔
