ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے تو تہران مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ سفارتی حل کا حامی رہا ہے، تاہم دباؤ اور دھمکیوں کے تحت کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج ہرقسم کی ممکنہ جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران نے جنگ بندی معاہدے سے متعلق نئی تجویز پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دیں
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات ضروری ہیں۔
