اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کوخواتین کے پانچ فیصد ٹکٹس کے اجرا کی تفصیل کے لیے پانچ دن کی مہلت دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں جاری کیے گئے ٹکٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں خواتین کو دیے گئے پانچ فیصد ٹکٹس کی تفصیلات بھی جمع کرائیں جس کے لیے ان کے پاس پانچ دن کا وقت ہے۔
مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے الزام عائد کیا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پارٹی کارکنوں کو ترجیح نہیں دی گئی اور اپنے رشتےداروں اور لوٹوں کو فوقیت دی گئی ہے۔
2013 کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین کی 33 فیصد نمائندگی براہ راست ووٹنگ کے ذریعے ہونی چاہیئے۔