چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کو5 سال کے لیے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر خان
علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئے میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کر رہی ہیں۔