پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، آں لائن ٹکٹوں کی فروخت آج ، پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت

ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع ہو گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

پی سی بی کا کنکشن کیمپ ، بابر اعظم اور شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

ترجمان پی سی بی کے مطابق میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے، شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئیں، تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان اسٹیڈیم کی جنرل کلاس ٹکٹ 50 سے 100 روپے ، فرسٹ کلاس ٹکٹ 100 سے 200 ، پریمیم ٹکٹ 200 سے 300 ،وی آئی پی ٹکٹ 300 سے 400 روپے میں ملے گا۔

پی سی بی نے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کردیا

ترجمان کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کی انضمام الحق گیلری کا ٹکٹ 2000 روپے جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریمیم ٹکٹ 200 سے 300 روپے ، وی آئی پی 400 سے 500 ، وی وی آئی پی گیلری ٹکٹ 2000 سے 2500 میں روپے میں دستیاب ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں