راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

maryam aurangzeb

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

حسن نصراللہ شہید، حزب اللہ نے تصدیق کردی

سیف سٹی کیمروں کی ویڈیو میں لوکیشن اور وقت کے ساتھ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دور دور تک جلسہ گاہ میں لوگ موجود ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور اپنی وزیراعلی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ ملک میں انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ابھی تو آغاز ہے الحمدللہ۔


متعلقہ خبریں