پنجاب میں مزید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش کی وجہ سے اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، نارووال، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کی 14 ستمبر کی وضاحت کو بھی چیلنج کردیا

سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، بھکر، لیہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی اورکرم میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کی توقع ہے، آزاد کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کمی کا امکان

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 64 ملی میٹر، چکوال 22، سرگودھا 25،شیخوپورہ 42،گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین 22 اور ساہیوال میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مری، نارووال، سیالکوٹ جھنگ، قصور، جوہر آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا اسپیل یکم اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، پنجاب کے تمام دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو جلد از جلد ممکن بنائیں، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔


متعلقہ خبریں