اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کئے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 2افرادجاں بحق،70سے زائد زخمی ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے “کمانڈ سنٹر” کو نشانہ بنایا۔
مذمت کافی نہیں ، غزہ میں خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم
اسرائیلی حملوں میں4 عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں ،غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ محفوظ رہے۔