پاکستان سپریم آڈٹ آفس ایشیائی تنظیم برائے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوٹس کا ایگزیکٹو رکن منتخب ہو گیا۔
پاکستان ایشیائی آڈٹ انسٹی ٹیوٹس کا سپریم گورننگ بورڈ کا کئی سال بعد ممبر منتخب ہوا، پاکستان نے ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن ASOSAI کی گورننگ بورڈ کی نشست نئی دہلی میں منعقدہ 16ویں اسمبلی اجلاس میں جیت لی۔
قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمد میں اضافہ
نئی دہلی میں 24 سے 27 ستمبر تک ASOSAI کے 16ویں اجلاس میں پاکستان کی سپریم آڈٹ آفس کا کامیاب انتخاب ایک اعزاز ہے،سپریم آڈٹ آفس پاکستان کا ایشیائی تنظیم کی اہم گورننگ باڈی میں شامل ہونا ملک کے لئے بڑا اعزاز ہے۔
پاکستان کا ASOSAI گورننگ بورڈ میں انتخاب خطے میں آڈٹ کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار کا اعتراف ہے،پاکستان کی شمولیت، ASOSAI میں ملکی نمائندگی کے فروغ اور آڈٹ کی مہارت میں بہتری کی علامت ہے۔
پاکستان کا ASOSAI کے گورننگ بورڈ میں کامیابی، علاقائی اور عالمی سطح پر آڈٹ کے شعبے میں قیادت کے لئے مضبوط قدم کی نشاندہی ہے۔