حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ساتھ ہیں، گورنر پنجاب

Sardar Saleem

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ان کے ساتھ ہیں، خواہش ہے قابل لوگ وائس چانسلرزتعینات ہوں، وائس چانسلرز کی تعیناتی پر میراکوئی جھگڑانہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارسلیم حیدرکا کہنا ہے کہ سمری میں لکھا جولوگ ہیں ان پرالزامات ہیں، سمری میں لکھ دیا، بحیثیت چانسلرکسی کا نام لینا اچھا نہیں لگتا، حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ آئینی ترمیم پرپیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے، وائس چانسلروہ ہوں جوبچوں کو ایک قوم بناسکیں، میری کوئی خواہش نہیں، میں کسی کونہیں لگاناچاہتا۔

گورنر پنجاب نے کہا ایک شخص کا نام بتا دیں جو میں نے دیا ہو، وائس چانسلرز کے ناموں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے، وائس چانسلر وہ بنیں جو بچوں کو ایک قوم بنا سکیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کسی کی جرات نہیں ہے کہ وہ مجھے دو کروڑ کیا دو روپے بھی بھیجے، کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے، حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرتی رہے دونوں صورتوں میں ان کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں