محکمہ موسمیات نے ڈینگی بخار کے کیسز میں نمایاں اضافے کے پیش نظر ڈینگی الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے بعد ڈ ینگی وبا میں واضح اضافہ ہوا ہے اور ستمبر سے شروع ہونے والے ڈ ینگی کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ملک کے بڑے شہروں میں ڈ ینگی وبا کے خطرات زیادہ ہیں جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کر لی
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 10 سال سے اس وبا نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈ ینگی میں واضح کمی آتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ڈ ینگی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز نیشنل ہیلتھ ایجنسی اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔