لبنان کا سفر نہ کریں ، پاکستانیوں کو مشورہ

foreign ministry

لبنان میں پاکستانیوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ لبنان میں حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے اطلاع تک لبنان کا سفر نہ کریں۔

اسٹالینز چیمپئنزون ڈے کپ سے باہر ہو گئی

اس وقت لبنان میں مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے انخلاء کا سفر کریں،جو لوگ بعض مخصوص وجوہات کی بنا پر لبنان نہیں چھوڑ سکتے انہیں انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

مخصوص وجوہات کی بنا پر لبنان نہ چھوڑ سکنے والے پاکستانیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے،ان سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفارت خانہ پاکستان بیروت سے رابطے میں رہیں۔

وزیراعظم کا آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اظہار اطمینان

دفتر خارجہ نے لبنان میں موجود پاکستانیوں کے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کے لئے تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

موبائل فون نمبر/واٹس ایپ نمبر
+961-81669488
+961-81815104

ای میل کا پتہ
parepbeirut@mofa.gov.pk


ٹیگز :
متعلقہ خبریں