پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، رؤف حسن

Rauf Hassan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک مرتبہ بھر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر لاہور میں جلسے کیلئے درخواست دے دی

ان کا کہنا تھاکہ بات چیت کیلئے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردئیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔


متعلقہ خبریں