محفوظ پنجاب ویژن کے تحت کچے کے علاقے میں تعینات اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باضابطہ طور پر ہارڈ شپ الاؤنس کی منظوری دیدی،چوکیوں پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے ہارڈ ایریا الائنس کی منظوری دی گئی۔
عام آدمی پارٹی کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیزکو 25 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا،ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کو 20 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی گئی۔
درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ شپ الاؤنس کی مد میں دیئے جائیں گے،رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں تعینات 943افسران و اہلکار مستفید ہوں گے۔
رائٹ سائزنگ ،پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے 48 عارضی ملازمین فارغ
راجن پور کے 414 پولیس افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہوں گے،کابینہ اجلاس میں مجموعی طور پر 33 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی۔