سونا اڑھائی ہزار روپے مہنگا ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے نرخ

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا جس کے بعد سونے کے نرخ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس سونا 2653 ڈالر کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت  2 لاکھ ، 75 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

سونا ایک ہزار روپے سستا ، قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 36 ہزار 197 روپے کی نئی بلند سطح پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 3050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 85.74روپے کے اضافے سے 2614.88 روپے ہو گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں