کل سے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کو کشمیر اور گرد و نواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ نے آئین اپنے قبضے میں لے لیا ہے، رانا ثنا اللہ

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

شہری قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں کروانے سے گریز کریں، نادرا

پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔

موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہیں، جس کے باعث رابط سڑکوں کو نقصان یا بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تمام متعلقہ محکموں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ رکھنے، کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے، وسائل کو متحرک اور خطرے سو دوچار علاقوں میں ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ مقامی انتظامیہ اور عوام کو موسم کی پیش گوئی، ایڈوائزری اور الرٹس کی بروقت آگاہی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی قبل از وقت دستیابی کو یقینی بنائیں تا کہ رابطہ سڑکوں کی ممکنہ بندش سے بروقت نمٹا جا سکے۔


متعلقہ خبریں