ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کر سکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ


جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا ہے کہ ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کر سکتے ہیں۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بات چیت، اشتراک اور دیکھ بھال کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے،کئی بار کہہ چکا ہوں ثالثی تنازعات حل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ملک بھر کے تصدیق شدہ 37 عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری

ثالثی تنازعات حل کے بغیر 24 لاکھ مقدمات سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے،زیر التوا مقدمات کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ہمارے پاس ان مقدمات کو نمٹانے کیلئے صرف 4ہزار ججز دستیاب ہیں،نئے مقدمات کی وجہ سے زیر التوا مقدمات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں