مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کیخلاف سیاسی مقدمے درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمات کا مقصد ان کی پنجاب جلسوں میں شرکت روکنا ہے، لیکن وہ سیاسی مقدمات کی پرواہ کئے بغیر جلسوں میں شرکت کریں گے۔
اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو طلب کرلیا
بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو مقدمات اور پابندیوں کی بجائے کچے کے ڈاکو ؤں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلیے آئین وقانون سے کھیل رہے ہیں۔